Thursday 5 November 2015


معرات کو ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان اور ریحام خان، ان کے بچے اور ان کا خاندان علیحدگی کے عمل سے گزر رہے ہیں ایسے میں میڈیا کی قیاس آرائیاں اور افواہیں مایوس کن اور افسوسناک ہیں۔
عمران خان کی ترجمان شیریں مزاری نے ان خبروں کی تردید کی جن میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ریحام خان کو رقوم کی ادائیگی ہوئی تھی اور یہ کہ ریحام خان عمران خان پر ہاتھ اٹھاتی تھیں۔
انھوں نے کہا کہ ’ریحام خان کی جانب سے عمران خان پر دست درازی کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں ور بیمار ذہنیت کی عکاسی کرتی ہیں۔‘
شیریں مزاری نے یہ بھی وضاحت کی کہ پی ٹی آئی کے کسی رہنما کا عمران اور ریحام کی طلاق کے عمل میں کوئی کردار نہیں۔
’تحریکِ انصاف کے بعض رہنماؤں کے بارے میں یہ کہنا کہ وہ عمران خان اور ریحام خان کی علیحدگی کی وجہ بنے بالکل من گھڑت ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے نہ پہلے کبھی چیئرمین کی نجی زندگی میں مداخلت کی اور نہ ہی آئندہ اس کا کوئی امکان ہے۔
خیال رہے کہ پاکستانی میڈیا کی خبروں اور ٹاک شوز میں گذشتہ ایک ہفتے سےریحام اور عمران خان کی علیحدگی اور طلاق کا معاملہ ایک بڑے موضوع کے طور پر سامنے ہے۔
پی ٹی آئی کے وضاحتی اور مذمتی بیان سے قبل نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ریحام خان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کا ریحام اور عمران کی علیحدگی میں اہم کردار ہے۔
Next
Newer Post
Previous
This is the last post.

0 comments:

Post a Comment